بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

جس چیز کا ناپاک ہونا یقینی یا غالب نہ ہو، وہ پاک سمجھی جائے گی

سوال:۔

سائل اکثر کپڑے یا کوئی ناپاک چیز دھوتے وقت شک میں پڑجاتا ہے، بعد میں یہ خیال آتا ہے کہ یہ شک کی بنا پر دھویا ہے، اسی طرح کوئی چیز واقعتا ناپاک ہوجائے تب بھی پریشانی ہوتی ہے۔

جواب:۔

جس چیز کا ناپاک ہونا یقینی یا غالب نہ ہو اس کو پاک ہی سمجھا کیجئے، خواہ کتنے ہی وسوسے آئیں، ان کی پروا نہ کیجئے، اور جس چیز کے بارے میں غالب گمان ہو کہ یہ ناپاک ہوگی، اس کو پاک کرلیا کیجئے، اس کے بعد وسوسہ نہ کیجئے۔(۱)

  1. (۱) والطاھر لَا یزول طھارتہ بالشك ۔۔۔الخ۔ (مجمع الأنھر ج:۱ ص:۶۲، كتاب الطھارۃ)۔