بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

گوشت کے ساتھ لگے ہوئے خون کا شرعی حکم

سوال:۔

گائے اور بکرے کا خون ناپاک ہوتا ہے یا پاک؟ دراصل گوشت لینے جاتا ہوں تو قصائی کی دُکان پر خون کے چھوٹے چھوٹے دھبے لگ جاتے ہیں، تو یہ کپڑے پاک ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

گوشت کا جو خون لگا رہ جاتا ہے وہ پاک ہے، اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔(۱)

  1. (۱) لَا یفسد الثوب الدم الذی یبقٰی فی اللحم لأنّہ لیس بمسفوح۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۶)۔