بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

گندے لوگوں سے مس ہونے پر کپڑوں کی پاکی

سوال:۔

میں ایک کمپونڈر ہوں اور ہمارے علاقے میں ہندو قوموں کی اکثریت ہے، اور میں ڈسپنسری میں کام کرتا ہوں، وہاں پر ۹۰فیصد ہندو مریض آتے ہیں، اور یہ قومیں ہندو ہونے کے ساتھ ساتھ رہن سہن میں کافی گندی ہیں، ڈسپنسری چھوٹی ہونے کی وجہ سے کافی گھچ پچ ہوجاتی ہے، اور ان کے جسم اور کپڑے میرے کپڑوں سے لگتے ہیں، کیونکہ میں ایک کمپونڈر ہوں، اس لئے کافی گھل مل کر کام کرنا پڑتا ہے، اس لئے آپ یہ بتائیں کہ اس طرح میں ان کپڑوں میں نماز ادا کرسکتا ہوں یا نہیں؟ کوئی حل بتائیں کہ میں اپنے کپڑے پاک رکھ سکوں۔

جواب:۔

اگر ان کے جسم پر بظاہر کوئی نجاست نہ ہو تو ان کے ساتھ آپ کے خلط ملط ہونے سے آپ کے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے، بغیر کسی وسوسے کے ان کپڑوں میں نماز پڑھئے۔(۱)

  1. (۱) ثیاب الفسقۃ وأھل الذمۃ طاھرۃ۔ (درمختار مع الشامی ج:۱ ص:۳۵۰)۔