بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

ناپاک چھینٹوں سے کپڑے ناپاک ہوں گے

سوال:۔

اگر پاک کپڑے پہن کر ناپاک کپڑے دھوئے جائیں تو کیا ناپاک کپڑوں کے چھینٹوں سے پاک کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟

جواب:۔

ناپاک چھینٹوں سے کپڑے ضرور ناپاک ہوں گے۔(۱)

  1. (۱) ولو کان المنتضح مثل رؤس المسلۃ منع كذا فی البحر الرائق۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۶، الفصل الثانی فی الأعیان النجاسۃ، كتاب الطھارۃ، طبع رشیدیہ)۔