نجاستاورپاکیکےمسائل
ہاتھ پر ظاہری نجاست نہ ہونے سے برتن ناپاک نہ ہوگا
سوال:۔
جس شخص پر غسل واجب ہو، اگر وہ نجاست والی جگہ اور ہاتھ وغیرہ صابن سے اچھی طرح دھولے اور اس کے بعد اگر ہاتھ کسی برتن کو لگائے یا کسی برتن میں کھانا کھائے تو وہ برتن ناپاک ہوجاتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
جب اس کے ہاتھ پر ظاہری نجاست نہیں تو برتن کیوں ناپاک ہوگا؟(۱)
- (۱) ولَا أكلہ ومشربہ بعد غسل ید وفم (درمختار) (قولہ: بعد غسل ید وفم) اما قبلہ فلا ینبغی لأنہ یصیر شاربا للماء المستعمل وھو مكروہ تنزیھًا ویدہ لَا تخلو عن النجاسۃ فینبغی غسلھا ثم یأكل۔ (درمختار مع الشامی ج:۱ ص:۱۷۵)۔

