نجاستاورپاکیکےمسائل
قالین، فوم کا گدا کیسے پاک ہوں گے؟
سوال:۔
کیا قالین وغیرہ مثلاً: رُوئی، فوم کا گدا وغیرہ صرف تین دفعہ دھولے قطرے نہیں ٹپکائے تو کیا پاک ہوجائے گا؟
جواب:۔
قالین، فوم یا ایسا گدا جس کو نچوڑنا مشکل ہے، اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک بار دھوکر رکھ لیا جائے، جب قطرے ٹپکنے بند ہوجائیں تو دوبارہ دھویا جائے، پھر اسی طرح تیسری بار، اور اگر نل کے نیچے رکھ کر اتنا دھویا کہ اِطمینان ہوجائے کہ نجاست نکل گئی ہوگی، تب بھی پاک ہوجاتا ہے۔(۱)
- (۱) وما لَا ینعصر یطھر بالغسل ثلاث مرّات والتجفیف فی كل مرۃ۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۲)۔ (قولہ وإلّا) وإن لم یمكن العصر کالحصیر ونحوہ فیطھر بالتجفیف كل مرۃ حتّٰی ینقطع التقاطر ولَا یشترط الیبس ۔۔۔الخ۔ (مجمع الأنھر وملتقی الأبحر ج:۱ ص:۶۰)۔

