نجاستاورپاکیکےمسائل
رُوئی اور فوم کا گدا پاک کرنے کا طریقہ
سوال:۔
فوم اور رُوئی کے گدے کو کس طرح پاک کیا جائے؟ اگر بستر کے طور پر استعمال کرنے سے وہ ناپاک ہوجائے، کیونکہ عموماً چھوٹے بچے پیشاب کردیتے ہیں۔
جواب:۔
ایسی چیز جس کو نچوڑنا ممکن نہ ہو، اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو دھو کر رکھ دیا جائے، یہاں تک کہ اس سے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، اس طرح تین بار دھولیا جائے۔(۱)
- (۱) قولہ (وإلّا) وإن لم یمكن العصر کالحصیر ونحوہ فیطھر بالتجفیف كل مرۃ حتّٰی ینقطع التقاطر ولَا یشترط الیبس ۔۔۔الخ۔ (مجمع الأنھر وملتقی الأبحر ج:۱ ص:۶۰)، عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۲، وما لَا ینعصر یطھر بالغسل ثلاث مرات ۔۔۔الخ۔ أیضًا: وقدر بتثلیث جفاف أی إنقطاع تقاطر فی غیرہ أی غیر منعصر مما یتشرب النجاسۃ۔ (قولہ أی فی غیر منعصر) أی بأن تعذر عصر کالخزف أو تعسر کالبساط۔ (رد المحتار مع الدر المختار ج:۱ ص:۳۳۲)۔

