نجاستاورپاکیکےمسائل
گندگی میں گر جانے والی گھڑی کو پاک کرنے کا طریقہ
سوال:۔
میری دستی گھڑی قیمتی واٹر پروف رات کے نو بجے فلش پاخانہ میں گرگئی، قیمتی ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ فکر اور پریشانی ہوئی، صبح نو بجے جمعدار نے فلش سے گھڑی نکال دی، یعنی بارہ گھنٹے کے بعد گھڑی نکالی گئی، اس وقت بھی وہ بالکل صحیح وقت پر چل رہی تھی۔ سوال یہ ہے کہ اسے دھوکر استعمال کی جاسکتی ہے اور اس کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اسے ہاتھ پر باندھ کر نماز، تلاوت کرسکتے ہیں؟
جواب:۔
اگر اطمینان ہے کہ پانی اس کے اندر نہیں گیا تو صرف اُوپر سے دھوکر پاک کرلینا کافی ہے، ورنہ کھول کر دھولیا جائے اور پانی کے بجائے پٹرول سے پاک کرلینا بھی صحیح ہے۔(۱)
- (۱) یجوز تطھیر النجاسۃ بالماء ولكل مائع طاھر یمكن إزالتھا بہ ۔۔۔الخ۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۱)۔

