نجاستاورپاکیکےمسائل
برتن پاک کرنے کا طریقہ
سوال:۔
اگر کچا برتن (گھڑا) وغیرہ ناپاک ہوجائے یا پکا برتن (دیگچی، بالٹی) وغیرہ ناپاک ہوجائے تو کیسے پاک کریں؟
جواب:۔
برتن کچا ہو یا پکا، تین بار دھونے سے پاک ہوجاتا ہے۔(۱)
- (۱) الخذف الحدید والآجر الجدید والحصیر المتخذ من الخلقاء إذا تنجس یغسل ثلاثًا ویجفف علٰی أثر كل مرۃ وإن کان الخذف قدیمًا مستعملًا یكفیہ الغسل ثلاثًا۔ (فتاویٰ سراجیۃ ص:۶) وأیضًا: وإن کانت غیر مرئیۃ فطھارتہ بالغسل ثلاثًا والعصر فی كل مرۃ ۔۔۔الخ۔ (البدائع الصنائع ج:۱ ص:۸۸)۔

