نجاستاورپاکیکےمسائل
پلاسٹک کے برتن بھی دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں
سوال:۔
آپ جانتے ہی ہیں کہ کراچی میں کثرت سے پلاسٹک کے برتن بنتے اور استعمال ہوتے ہیں، ہم نے یہ سن رکھا ہے کہ پلاسٹک نجس ہوجائے (یعنی ایک نجس چھینٹ بھی پڑجائے) تو پھر پاک نہیں ہوسکتا، جبکہ تمام گھروں میں پلاسٹک کے برتن اور تمام غسل خانوں میں پلاسٹک کی بالٹیاں، کپ اور لوٹے وغیرہ استعمال ہوتے ہیں، اور غسل خانے میں آپ جانتے ہی ہیں کہ چھینٹ وغیرہ ضرور پڑہی جاتی ہے۔
جواب:۔
یہ کس عقل مند نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے برتن پاک نہیں ہوتے؟ جس طرح دُوسرے برتن دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں، اسی طرح پلاسٹک کے برتن بھی دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں۔

