بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

لوہے کی چیزوں پر نجاست لگ جائے تو کیسے پاک ہوں گی؟

سوال:۔

لوہے یا لوہے کی قسم کی دُوسری چیزیں دروازے، کھڑکیاں، الغرض لوہے سے بنی ہوئی جتنی بھی چیزیں ہیں، جن پر رنگ کیا ہوا ہو وہ بھی اور جن پر رنگ نہ کیا ہو، وہ اگر ان پر نجاست لگ جائے تو کپڑے یا ہاتھ سے رگڑ دینے سے پاک ہوجائیں گی یا نہیں؟ اسی طرح لکڑی کی چیزوں کو اور پلاسٹک کی؟

جواب:۔

صرف رگڑنے سے پاک نہیں ہوں گی، البتہ اگر گیلا کپڑا کئی بار اس پر مل دیا جائے اور ہر بار کپڑے کو پاک کرتے رہیں، تو پاک ہوجائے گی۔(۱)

  1. (۱) إذا تنجس ما لا ینعصر بأن مَوّہ السكین بماء نجس ۔۔۔ یموہ السكین بالماء الطاھر ثلاثًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۲، الباب السابع فی نجاسۃ الْاحکام، كتاب الطھارۃ)۔