نجاستاورپاکیکےمسائل
تیل میں چوہا گرجائے تو پاک کرنے کا طریقہ
سوال:۔
کیا یہ دُرست ہے کہ ناپاک چیز، بلاشرط نچوڑنے کے، پے درپے کثیر پانی سے دھونے سے پاک ہوجاتی ہے؟
سوال:۔
تقریباً ۱۵ کلو تیل میں چوہا رات کو گرگیا، اور وہ مرگیا، صبح دیکھا گیا، یہ تیل کسی صورت میں پاک ہوسکتا ہے یا نہیں؟ یا کسی جانور کے کھلانے کے اِستعمال میں لایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
ٹھیک ہے، واللہ اعلم(۱)
تیل میں چوہا گرجائے تو پاک کرنے کا طریقہ
جواب:۔
یہ تیل پاک ہوسکتا ہے، اور اس کی تدبیر یہ ہے کہ تیل کے برابر یا اس سے زیادہ مقدار میں پانی ڈال کر اس کو آگ پر چڑھایا جائے، یہاں تک کہ پانی جل جائے اور صرف تیل باقی رہ جائے۔ یہی عمل تین بار دُہرایا جائے تو تیل پاک ہوجائے گا۔(۱)
(۱) الدھن النجس یغسل ثلاثًا بأن یلقٰی فی الخابیۃ ثم یصب فیہ مثلہ ماء ویحرك ثم یترك حتّٰی یعلو الدھن فیوخذ أو ینقب أسفل الخابیۃ حتّٰی یخرج الماء ھٰكذا ثلاثا فیطھر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۲)۔
- (۱) أما لو غسل فی غدیر أو صب علیہ ماء كثیر أو جری علیہ الماء طھر مطلقًا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار غمس، ھو المختار۔ (درمختار ج:۱ ص:۳۳۳)۔

