بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

ناپاک کپڑے ایک دفعہ دھوکر رَسّی پر ڈالنے سے رَسّی بھی ناپاک ہوجائے گی

سوال:۔

اگر ناپاک کپڑوں کو صرف ایک دفعہ نچوڑنے کے بعد رَسّی پر ڈال دیا جائے تو کیا رَسّی وغیرہ ناپاک ہوجاتی ہے؟

جواب:۔

اُوپر جواب گزرچکا ہے کہ ناپاک چیز اگر گیلی ہو تو جس پر رکھی جائے، وہ بھی ناپاک ہوجاتی ہے۔ یہ وہم کی بات نہیں، پاکی کا مسئلہ ہے، اس لئے پاک کرنا ضروری ہے۔(۱)

  1. (۱) إن وضع رجلہ جافۃ علٰی بساط نجس رطب ان ابتلّت تنجَّسَتْ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۷، كتاب الطھارۃ)۔