نجاستاورپاکیکےمسائل
ناپاک کپڑا کتنا زور لگاکر نچوڑنے سے پاک ہوگا؟
سوال:۔
ناپاک کپڑا پاک کرتے وقت صرف تین مرتبہ دھوکر نچوڑنا کافی ہے یا زیادہ زور لگاکر نچوڑنا ضروری ہے؟
جواب:۔
اتنا زیادہ زور لگانا کہ ایک بھی قطرہ باقی نہ رہے، ضروری نہیں، اپنی اور کپڑے کی طاقت کے مطابق نچوڑنا چاہئے۔(۱)
- (۱) ویشترط العصر فی كل مرۃ فیما ینعصر ویبالغ فی المرۃ الثالثۃ حتّٰی لو عصر بعدہ لَا یسیلہ منہ الماء ویعتبر فی كل شخص قوّتہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۲)۔

