نجاستاورپاکیکےمسائل
پیشاب والے کپڑے کتنی دفعہ نچوڑنے سے پاک ہوں گے؟
سوال:۔
کیا پیشاب والے کپڑوں کو ایک دفعہ نچوڑنے سے ناپاکی ختم ہوجاتی ہے؟ کیا اس کے باوجود بھی انہیں تین مرتبہ نچوڑنا ضروری ہے؟
جواب:۔
پیشاب والے کپڑے تین دفعہ دھونے اور نچوڑنے سے پاک ہوں گے، ایک دفعہ نچوڑنے سے پاک نہیں ہوتے۔(۱)
- (۱) إذا تشربت النجاسۃ ۔۔۔ یطھر بالغسل ثلاثًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۲)۔ أیضًا: وأما الثالث (أی الذی یتشرب النجاسۃ كثیرًا) فإن کان مما یمكن عصرہ کالثیاب فطھارتہ بالغسل والعصر إلٰی زوال المرئیۃ وفی غیرھا بتثلیثھما ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ شامی ج:۱ ص: ۳۳۲)۔

