بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

کیا واشنگ مشین سے دُھلے ہوئے کپڑے پاک ہوتے ہیں؟

سوال:۔

کیا واشنگ مشین سے دُھلے ہوئے ناپاک کپڑے پاک ہوجاتے ہیں؟ اور کیا ان سے نماز ہوسکتی ہے؟

جواب:۔

دُھلائی مشین میں صابن کے پانی میں کپڑوں کو دھویا جاتا ہے اور پھر اس پانی کو نکال کر اُوپر سے نیا پانی ڈالا جاتا ہے اور یہ عمل بار بار کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ کپڑوں سے صابن نکل جاتا ہے، اس لئے دُھلائی مشین میں دُھلے ہوئے کپڑے پاک ہیں۔(۱)

  1. (۱) ثوب نجس غسل فی ثلاث جفان أو فی واحدۃ ثلاثًا وعصر فی كل مرۃ طھر لجریان العادۃ بالغسل ھٰكذا ۔۔۔الخ۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۲)۔ أیضًا: أما لو غسل فی غدیر أو صب علیہ ماء كثیر، أو جریٰ علیہ الماء طھر مطلقًا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار غمس ھو المختار ۔۔۔إلخ۔ (درمختار ج:۱ ص:۳۳۳)۔