نجاستاورپاکیکےمسائل
ایک ہی مشین پر غیرمسلموں کے کپڑوں کے ساتھ دُھلائی
سوال:۔
کپڑے دھونے کی مشین مشترکہ طور پر کمپنی کی طرف سے ملی ہے، جس پر اکثر غیرمسلم کپڑے دھوتے ہیں، اگر کسی وقت کوئی مسلمان بھی اس مشین پر کپڑے دھوئے تو کیا مسلمان کے لئے ان کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
غیرمسلموں کے کپڑے دھونے سے تو کچھ نہیں ہوتا، آپ جب کپڑے دھولیں تو ان کو تین بار پانی میں سے نکال کر ہر بار خوب نچوڑ لیا کریں، پاک ہوجائیں گے۔(۱)
- (۱) الثوب إذا تنجس وجب غسلہ ثلاث مرات ۔۔۔الخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۳)۔ أیضًا: أن المتنجس إمّا أن لَا یتشرب فیہ أجزاء النجاسۃ أصلًا ۔۔۔ أو یتشرب فیہ قلیلًا کالبدن والخف والنعل أو یتشرب كثیرًا ۔۔۔ وأما الثالث، فإن کان مما یمكن عصر کالثیاب فطھارتہ بالغسل والعصر إلٰی زوال المرئیۃ وفی غیرھا بتثلیثھما ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ شامی ج:۱ ص:۳۳۲)۔

