بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

بچے کا پیشاب پڑنے پر کہاں تک چیز پاک ہوسکتی ہے؟

سوال:۔

اگر مٹی کے برتن پر بچہ پیشاب کردے تو کیا اس برتن کو ضائع کردینا چاہئے یا نہیں؟ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی معمولی غذا پر بچہ پیشاب کردے تو لوگ اسے ضائع کردیتے ہیں، لیکن اگر غذا قیمتی ہو تو دھوکر کھالیتے ہیں، حالانکہ پیشاب لازمی طور پر غذا کی گہرائی تک گیا ہوگا، ایسے موقعوں پر کیا حکم ہے؟

جواب:۔

مٹی کا برتن تین مرتبہ دھونے سے پاک ہوجائے گا، یعنی اس طرح دھوئے کہ ہر مرتبہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے۔(۱) جس غذا پر بچہ پیشاب کردے اس کا کھانا دُرست نہیں، البتہ اسے ایسی جگہ رکھ دیا جائے کہ کوئی جانور خود آکر اسے کھالے۔

  1. (۱) وقدر بتثلیث جفاف أی انقطاع تقاطر فی غیرہ أی غیر منعصر مما یتشرب النجاسۃ ۔۔۔الخ۔ (قولہ ومما یتشرب النجاسۃ) حاصلہ كما فی البدائع: أن المتنجس إمّا أن لَا یتشرب فیہ أجزاء النجاسۃ أصلًا کالأوانی المتخذۃ من الحجر والنحاس والخزف العتیق، أو یتشرب ۔۔۔ ففی الأول طھارتہ بزوال عین النجاسۃ المرئیۃ أو بالعدد علٰی ما مرّ ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار مع الدر المختار ج:۱ ص:۳۳۲، كتاب الطھارۃ، مطلب فی حكم الوشم، أیضًا: عالمگیری ج:۱ ص:۴۲)۔