نجاستاورپاکیکےمسائل
شیرخوار بچے کا پیشاب ناپاک ہے
سوال:۔
شیرخوار بچہ اگر کپڑوں پر پیشاب کردے تو کپڑوں کو دھونا چاہئے یا کہ ویسے پانی گرادینے سے صاف ہوجائیں گے؟
جواب:۔
بچے کا پیشاب ناپاک ہے، اس لئے کپڑے کا پاک کرنا ضروری ہے، اور پاک کرنے کے لئے اتنا کافی ہے کہ پیشاب کی جگہ پر اتنا پانی بہادیا جائے کہ اتنے پانی سے وہ کپڑا تین مرتبہ بھیگ سکے۔(۱)
- (۱) اما لو غسل فی غدیر أو صب علیہ ماء كثیر أو جریٰ علیہ الماء طھر مطلقًا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار غمس ھو المختار۔ (درمختار ج:۱ ص:۳۳۳)۔ وفی الشامیۃ: وان المعتبر غلبۃ الظن فی تطھیر غیر المرئیۃ بلا عدد علی المفتی بہ ۔۔۔إلخ۔ (رد المحتار ج:۱ ص: ۳۳۳، مطلب فی حكم الوشم)۔

