بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

زکام میں ناک سے نکلنے والا پانی پاک ہے

سوال:۔

نزلہ اور زکام کی وجہ سے جو پانی ناک سے خارج ہوتا ہے، وہ پاک ہے یا نہیں؟ اگر پاک ہے تو کس دلیل کے تحت؟ اور ناپاک ہے تو کس دلیل کے پیشِ نظر؟

جواب:۔

نزلہ اور زکام کی وجہ سے جو پانی ناک سے بہتا ہے وہ نجس اور ناپاک نہیں ہے، کیونکہ یہ کسی زخم سے خارج نہیں ہوتا، نہ کسی زخم پر سے گزر کر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔(۱)

  1. (۱) ولو نزل من الرأس فطاھر اتفاقًا، وفی التجنیس: أنہ طاھر كیفما کان وعلیہ الفتویٰ۔ (البحر الرائق ج:۱ ص:۳۷)۔