بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

کیا چھوٹے بچوں کا پیشاب ناپاک ہے؟

سوال:۔

اگر چھوٹے بچوں کا پیشاب کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو کیا کپڑے دھونا ضروری ہیں؟

جواب:۔

چھوٹے بچوں کا پیشاب ناپاک ہے، اگر کسی کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو اس کا دھونا ضروری ہے،(۱) اور پیشاب لگ جانے کی وجہ سے قبر کا عذاب ہوگا۔(۲)

  1. (۱) أخبرنا مالك ۔۔۔ عن عائشۃ رضی اللہ عنھا أنھا قالت: اتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بصبی فبال علٰی ثوبہ فدعا بماءٍ فاتبعہ ایاہ، قال محمد: وبھٰذا نأخذ تتبعہ إیاہ غسلًا حتّٰی تنقیہ وھو قول أبی حنیفۃ۔ (المؤطا للإمام محمد ص:۴۵، باب الغسل من بول الصبی، طبع میر محمد کتب خانہ)۔
  2. (۲) عن ابن عباس قال: مر النبی صلی اللہ علیہ وسلم علٰی قبرین، فقال: إنھما لیعذبان، وما یعذبان من كبیر، ثم قال: بلٰی اما أحدھما فکان یسعٰی بالنمیمۃ وأما أحدھما فکان لَا یستتر من بولہ ۔۔۔إلخ۔ (صحیح البخاری ج:۱ ص: ۱۸۴ باب عذاب القبر من الغیبۃ والبول)۔