نجاستاورپاکیکےمسائل
وضو کے چھینٹوں سے حوض ناپاک نہیں ہوتا
سوال:۔
بعض لوگوں سے سنا ہے کہ وضو کے پانی کے چھینٹوں سے بچنا چاہئے، کیونکہ گرنے والا پانی ناپاک ہوجاتا ہے، جبکہ بعض مساجد میں بڑے حوض ہوتے ہیں، وضو کرتے وقت وضو کا پانی حوض میں گرتا ہے، اس صورت میں پانی ناپاک ہوجاتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
حوض سے وضو کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہئے کہ چھینٹے حوض پر نہ گریں، لیکن ان چھینٹوں سے حوض ناپاک نہیں ہوتا۔(۱)
- (۱) جنب اغتسل فانتضح من غسلہ شیء فی إنائہٖ لم یفسد علیہ الماء ۔۔۔ وكذا حوض الحمام ۔۔۔الخ۔ (خلاصۃ الفتاویٰ ج:۱ ص:۸)۔

