بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

وضو کے پانی کے قطرے ناپاک نہیں ہوتے

سوال:۔

وضو کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو فرش پر وضو کے پانی کے قطرے گرتے ہیں، اس سے گناہ ملتا ہے، کیا یہ صحیح ہے کہ نماز کی جگہ پر پانی کے قطرے نہیں گرنے چاہئیں؟

جواب:۔

جی نہیں! یہ مسئلہ صحیح نہیں، وضو کے قطرے ناپاک نہیں ہوتے۔(۱)

  1. (۱) وروی محمد عن أبی حنیفۃ أنہ طاھر غیر مطھر للأحداث کالخل واللبن وھٰذا ھو الصحیح، وبہ أخذ مشائخ العراق وسواء فی ذٰلك کان المتوضیٔ طاھرًا أو محدثًا فی كونہ مستعملًا۔ (الجوھرۃ النیرۃ ص:۱۵، طبع دھلی)۔