بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

ریح کے ساتھ اگر نجاست نکل جائے تو وضو سے پہلے اِستنجا کرے

سوال:۔

نماز میں اگر ریح خارج ہو تو بغیر طہارت کئے دُوسرا وضو کرکے نماز پڑھنی جائز ہے، اگر نماز کے بغیر حالت میں ریح خارج ہوتی رہے تو کیا طہارت واجب ہے یا صرف وضو کرکے نماز پڑھ لینی جائز ہے، طہارت نہ کرے؟

جواب:۔

ریح صادر ہونے سے صرف وضو لازم آتا ہے، اِستنجا کرنا صحیح نہیں، البتہ اگر ریح کے ساتھ نجاست نکل گئی ہو تو اِستنجا کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) فلا یسن (أی الْإستنجاء) من ریح ۔۔۔ ولأن بخروج الریح لَا یكون علی السبیل شیء ولَا یسن منہ بل ھو بدعۃ۔ (شامی ج:۱ ص:۳۳۵، البحر الرائق ج:۱ ص:۲۵۲)۔