بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

دیر تک قطرے آنے والے کے لئے طہارت کا طریقہ

سوال:۔

آج کل کے جدید دور کی وجہ سے لیٹرین میں فراغت کے بعد پانی استعمال کیا جاتا ہے، اور پھر وضو کرلیا جاتا ہے، مگر جب پیشاب کسی کھلی جگہ پر کیا جاتا ہے اور اِستنجا کے لئے مٹی کے ڈھیلے استعمال کئے جاتے ہیں تو کافی دیر تک پیشاب کے قطرے آتے رہتے ہیں، تو پھر کیا پانی سے اِستنجا کرلینا اور وضو بنالینا دُرست ہوگا، حالانکہ قوی گمان ہے کہ پیشاب کے قطرے بعد میں بھی آئے ہوں گے؟

جواب:۔

جس شخص کو یہ مرض ہو کہ دیر تک اسے قطرے آتے رہتے ہیں، اسے پانی کے ساتھ اِستنجا کرنے سے پہلے ڈھیلے یا ٹشو کا اِستعمال لازم ہے، جب اطمینان ہوجائے تب پانی سے اِستنجا کرے۔(۱)

  1. (۱) فی الدر المختار: یجب الْإستبراء بمشی أو تنحنح أو نوم علٰی شقہ الأیسر ویختلف بطباع الناس۔ قولہ یجب الْإستبراء إلخ ھو طلب البرأۃ من الخارج بشیء مما ذكرہ الشارح حتّٰی یستیقن بزوال الأثر ۔۔۔ أما نفس الْإستبراء حتّٰی یطمئن قلبہ بزوال الرشح فھو فرض وھو المراد بالوجوب ولذا قال الشرنبلالی: یلزم الرجل الْإستبراء حتّٰی یزول أثر البول ویطمئن قلبہ۔ (الدر المختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۳۴۴، ۳۴۵)۔