بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

کتنی نجاست لگی رہ گئی تو نماز ہوگئی؟

سوال:۔

اگر گندے پانی کے چھینٹے لگ جائیں تو دھولینا چاہئے، مگر ایک صاحب یہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک روپیہ سکے جتنا گول نشان ہو تو نہیں دھونا چاہئے، اگر اس سے بڑے ہوں تو دھونا چاہئے، جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

جواب:۔

آپ کو مسئلہ سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اگر کپڑے کو گندے پانی کے یا کسی اور نجاست کے چھینٹے لگے ہوئے تھے، اور بے خیالی میں نماز پڑھ لی تو یہ دیکھیں گے کہ اگر روپیہ کے سکے جتنا گول نشان تھا یا اس سے بھی کم تھا تو نماز ہوگئی، اس کو لوٹانے کی ضرورت نہیں، اور اگر اس سے زیادہ تھا تو نماز نہیں ہوئی، دوبارہ لوٹانی پڑے گی، یہ مطلب نہیں کہ اگر نجاست تھوڑی ہو تو اس کو دھونا نہیں چاہئے۔(۱)

  1. (۱) النجاسۃ إن کانت غلیظۃ وھی أكثر من قدر الدرھم فغسلھا فریضۃ والصلاۃ بھا باطلۃ، وإن کانت مقدار درھم فغسلھا واجب والصلٰوۃ معھا جائزۃ۔ (عالمگیری، الباب الثالث فی شروط الصلٰوۃ ج:۱ ص:۵۸)۔