نجاستاورپاکیکےمسائل
پیشاب، پاخانے، گندے پانی کے چھینٹے والا جسم یا کپڑا کیسے پاک ہوگا؟
سوال:۔
نجاستِ غلیظہ یعنی پیشاب پاخانے کی تھوڑی سی مقدار یا گندے پانی کے چھینٹے اگر جسم یا کپڑے پر لگ جائیں تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے؟ یا صرف دھونے سے پاکی حاصل ہوجاتی ہے؟
جواب:۔
جہاں نجاست لگ جائے اس حصے کو دھولینا کافی ہے۔(۱)
- (۱) وإزالتھا إن کانت مرئیۃ بإزالۃ عینھا وأثرھا إن کانت شیئًا یزول أثرہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۱)۔

