نجاستاورپاکیکےمسائل
نجاست کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو نماز کا حکم
سوال:۔
نجاستِ غلیظہ کا قطرہ اگر بدن یا کپڑے پر لگ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔
نجاست اگر گر جائے اور ایک روپے کی مقدار سے کم ہو تو نماز ہوجائے گی، دھولینا افضل ہے۔(۱)
- (۱) النجاسۃ المغلظۃ عفی منھا قدر الدرھم ۔۔۔ وھو قدر عرض الكفّ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۵)۔

