نجاستاورپاکیکےمسائل
اِستنجا کے لئے پانی کا اِستعمال بہتر ہے
سوال:۔
مرد اگر پیشاب کرنے کے بعد ٹشوپیپر سے اچھی طرح خشک کرلے اور اِستنجا اس وقت نہ کرے تو کپڑے ناپاک تو نہیں ہوں گے؟
جواب:۔
پانی کا اِستعمال کرنا بہتر ہے، صرف ٹشو سے صاف کرلیا جائے تو بھی جائز ہے۔(۱)
- (۱) یجوز الْإستنجاء بنحو حجر منق کالمدر والتراب ۔۔۔ الْإستنجاء بالماء أفضل۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴۸)۔

