پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
ناپاکی کی حالت میں ناخن کاٹنا
سوال:۔
ناپاکی کی حالت میں اگر ناخن کاٹ لئے جائیں تو کیا جب تک وہ بڑھاکر دوبارہ نہ کاٹے جائیں پاک نہ ہوسکے گی؟
جواب:۔
ناپاکی کی حالت میں ناخن نہیں اُتارنے چاہئیں،(۱) مگر یہ غلط ہے کہ جب تک ناخن نہ بڑھ جائیں، آدمی پاک نہیں ہوتا۔
- (۱) حلق الشعر حالۃ الجنابۃ مكروہ وكذا قص الأظافیر كذا فی الغرائب۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۵۸)۔

