بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

حمام، واش بیسن والے باتھ رُوم میں اِجابت کے بعد دُعا کہاں پڑھیں؟

سوال:۔

آج کل تقریباً ہر گھر میں باتھ رُوم ہوتے ہیں، جس میں اِستنجے کی جگہ، حمام اور واش بیسن ایک ساتھ ہوتا ہے، ان جگہوں پر اِجابت کے بعد طہارت کی غرض سے ہاتھ دھونے کے لئے وہیں رہ کر دُعا پڑھیں یا پہلے باہر نکل کر دُعا پڑھ کر پھر دوبارہ دُعا پڑھ کر اندر داخل ہوکر طہارت کی دُعا پڑھیں؟

جواب:۔

یہ تو ظاہر ہے کہ غلاظت کی جگہ دُعاؤں کا پڑھنا جائز نہیں، لہٰذا غسل خانے میں داخل ہونے سے پہلے دُعا پڑھی جائے اور غسل خانے سے نکل کر دُعائیں پڑھی جائیں۔(۱)

  1. (۱) ویستحب لہ عند الدخول فی الخلاء یقول: اللّٰھم إنّی أعوذ بك ۔۔۔الخ۔ ویقول إذا خرج: الحمد ﷲ الذی أخرج عنّی ما یؤذینی ۔۔۔الخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۰، كتاب الطھارۃ، الفصل الثالث فی الْإستنجاء)۱۶۱