پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
اِستنجا کرے وقت، ہاتھ دھوتے وقت کلمہ پڑھنا
سوال:۔
اِستنجا کرتے وقت اور اس کے بعد ہاتھ دھوتے وقت پاکی حاصل کرنے کے لئے کلمہ پڑھنا چاہئے؟ آج کل جو مشترک حمام گھروں میں ہوتے ہیں، اس میں وضو کرتے وقت کلمہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:۔
ان میں ذِکر اَذکار نہیں کرنا چاہئے، البتہ اگر جگہ بالکل پاک ہو تو پڑھ سکتے ہیں۔(۱)
- (۱) فإن عطس یحمد اللہ بقلبہٖ ولَا یحرّك بلسانہٖ ویستحب لہ عند الدخول فی الخلاء: اللّٰھم إنّی أعوذ بك من الخُبُث والخبائث۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۰)۔ أیضًا: وفی محل نجاسۃ فیسمّٰی بقلبہ۔ وفی الشامیۃ: فلو نسی فیھما سمّٰی بقلبہ، ولَا یحرك لسانہ تعظیمًا لِاسم اللہ تعالٰی۔ (رد المحتار مع الدر المختار ج:۱ ص:۱۰۹)۔

