پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
بے وضو ذِکرِ الٰہی
سوال:۔
ایک آدمی دفتر میں بیٹھا ہے اور بالکل تنہا ہے اور فارغ ہے، بعض اوقات پیشاب وغیرہ کے لئے بھی جاتا ہے اور ہاتھ وغیرہ صحیح طریقے سے دھوتا ہے، مگر مکمل وضو کسی وجوہات کی بنا پر نہیں کرتا، یا غفلت سمجھ لیں، تو اس حالت میں فارغ وقت میں کیا وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر یا کوئی اور آیتِ کریمہ وغیرہ کا ورد کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
ذکرِ الٰہی کے لئے باوضو ہونا شرط نہیں، بغیر وضو کے تسبیحات پڑھ سکتے ہیں،(۱) ہاں! باوضو ذکر کرنا افضل ہے۔
- (۱) حوالہ بالا۔

