بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

بغیر وضو کے دُرود شریف پڑھ سکتے ہیں

سوال:۔

کیا بغیر وضو کے چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے دُرود شریف کا ورد کرسکتے ہیں؟ جبکہ خدا کا ذکر تو ہر حال میں جائز ہے، تو ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم بھی جائز ہونا چاہئے، ذرا وضاحت فرمادیں، کیونکہ میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ بغیر وضو کے دُرود شریف نہ پڑھا جائے، فرض کریں اگر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نامِ مبارک آجائے تو اگر بغیر وضو کے ہوں تو کیا دُرود نہ پڑھیں؟ حالانکہ نامِ مبارک پر تو دُرود پڑھنا واجب ہے۔

جواب:۔

بغیر وضو کے دُرود شریف کا ورد جائز ہے، اور وضو کے ساتھ نورٌ علیٰ نور ہے۔(۱)

  1. (۱) ولَا بأس لحائض وجنب بقراءۃ أدعیۃ ومسھا وحملھا وذكر اللہ تعالٰی وتسبیح۔ (در مختار ج:۱ ص:۲۹۳)۔