بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

قرآنِ کریم، دُرود شریف بغیر وضو پڑھنا

سوال:۔

اس کے علاوہ میں باوضو پڑھتی ہوں، اگر خدانخواستہ وضو ٹوٹ جائے تو کیا فوراً دوبارہ وضو کرنا چاہئے؟ میں کسی بھی وقت پڑھ لیتی ہوں (سورۂ یٰسین اور دُورد شریف)۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے پڑھنے کے بھی اوقات ہوتے ہیں، ہر وقت نہیں پڑھنا چاہئے۔

جواب:۔

بغیر وضو کے دُرود شریف پڑھنا جائز ہے، اور قرآنِ کریم کی تلاوت بھی جائز ہے، مگر قرآن مجید کو چھونا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) یجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸)۔ نیزامداد الفتاویٰ،ج:۲، ص: ۶۳۵، طبع دار العلوم کراچی