بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

سونے سے پہلے قرآنی آیات بغیر وضو پڑھنا

سوال:۔

سونے سے پہلے قرآنِ کریم کی آیات مثلاً: آیۃ الکرسی اور معوّذتین بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں یا ویسے آیات کی تلاوت کرسکتے ہیں؟

جواب:۔

بے وضو قرآنِ کریم کا پڑھنا جائز ہے، قرآنِ کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) كذا المحدث لَا یمس المصحف إلّا بغلاف لقولہ علیہ السلام: لَا یمس القرآن إلّا طاھر۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۴۸)۔ أیضًا: وذھب الجمھور إلٰی أنہ یجوز لغیر متوضیٔ أن یقرأ القرآن ویذكر اللہ۔ (بدایۃ المجتھد ج:۱ ص:۳۱)۔