پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
شرعی معذور ہاتھ سے قرآن مجید کے اوراق تبدیل کرسکتا ہے
سوال:۔
میں ریح کے غلبے کو روکنے سے معذور ہوں، چنانچہ ہر نماز سے قبل تازہ وضو کرلیتا ہوں، اس دوران اگر قرآن شریف کی تلاوت کرنی ہو تو ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر ورق اُلٹنے میں کامیابی نہیں ہوئی، ایسی صورت میں کیا میں ہاتھ پر کپڑا ڈالے بغیر قرآن شریف کے ورق اُلٹ سکتا ہوں؟
جواب:۔
اگر وضو نہیں ٹھہرتا تو کوشش کے باوجود وضو کا روکنا واقعی مشکل ہے، اس لئے رُومال وغیرہ سے قرآن مجید کے اوراق اُلٹ سکتے ہیں، اور یہ بھی نہیں تو پھر بغیر رُومال کے صحیح۔ خلاصہ یہ کہ کوشش کریں کہ بغیر وضو کے ہاتھ نہ لگے، ورنہ مجبوری ہے۔(۱)
- (۱) لَا یجوز للجنب والمحدث مس المصحف إلّا بغلاف متجاف عنہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۹)۔ أیضًا: حوالہ بالا۔

