پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
بغیر وضو تلاوتِ قرآن کا ثواب
سوال:۔
آپ نے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا ہے کہ قرآنِ حکیم کو بغیر وضو چھوتے نہیں اور قرآنِ کریم میں دیکھ کر پڑھنا بلاوضو بھی منع ہے، البتہ بغیر دیکھے بلاوضو پڑھ سکتے ہیں، اس طرح تلاوت کا ثواب ہے؟
جواب:۔
بغیر وضو کے قرآن کو ہاتھ لگانا منع ہے، تلاوت کرنا منع نہیں، اگر ہاتھ پر کوئی کپڑا لپیٹ کر یا کسی چاقو وغیرہ کے ذریعہ قرآنِ کریم کے اوراق اُلٹتا رہے تو دیکھ کر بھی پڑھ سکتا ہے، تلاوت کا ثواب اس صورت میں بھی ملے گا، ثواب میں کمی بیشی اور بات ہے۔(۱)
- (۱) المحدث إذا کان یقرأ القرآن بتقلیب الأوراق بقلم أو سكین لَا بأس بہ كذا فی الغرائب۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۱۷)۔ وأیضًا: بالعلاقۃ أو بغلافۃ فلا بأس بہ وإن کان جنبًا لأنہ غیر ماس للقرآن كما لو حمل حملًا وفیہ مصحف جاز وإن کان جنبًا۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۳۴۶، كتاب الطھارۃ)۔

