بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

غسل فرض ہونے پر اِسمِ اعظم کا ورد

سوال:۔

کیا غسل فرض ہونے کی صورت میں اسمِ اعظم یا کسی سورت کا ورد کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اور تلاوت بھی کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جب غسل فرض ہو تو قرآنِ کریم کی تلاوت جائز نہیں، دُوسرے اذکار جائز ہیں۔(۱)

  1. (۱) لَا تقرأ الحائض والجنب شیئًا من القرآن ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان(عالمگیری ج:۱ ص:۳۸)۔