بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

قرآنی آیات اور احادیث والے مضمون کو بے وضو چھونا

سوال:۔

دینِ اسلام کی کتابوں میں اور رسائل میں جہاں جہاں (کہیں کہیں) قرآن مجید کی آیات اور احادیث اکثر لکھی ہوتی ہیں، ایسی کتب اور ایسے رسائل کو بے وضو چھونا اور پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:۔

جائز ہے، مگر آیاتِ کریمہ پر ہاتھ نہ لگے۔(۱)

  1. (۱) ویحرم بہ أی بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف، أی ما فیہ آیۃ كدرھم وجدار (درمختار) قولہ أی ما فیہ آیۃ ۔۔۔الخ، أی المراد مطلق ما کتب فیہ قرآن مجازا من إطلاق إسم الكل علی الجزء أو من باب الْإطلاق والتقیید قال:ح لٰـكن لَا یحرم فی غیر المصحف إلّا المكتوب أی موضع الكتابۃ كذا فی الحیض من البحر ۔۔۔الخ۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۷۳)۔