پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
کیا ناپاک آدمی صرف اِستنجا کرنے سے پاک ہوجاتا ہے؟
سوال:۔
کیا صرف اِستنجا کرنے سے اِنسان پاک ہوجاتا ہے اور قرآن پڑھ سکتا ہے؟ یا کوئی ختم وغیرہ پڑھ سکتا ہے؟ (میرا مطلب ہے کہ وضو کئے بغیر)۔
جواب:۔
جس شخص کو غسل کی ضرورت ہو، وہ قرآنِ کریم کی تلاوت نہیں کرسکتا، دُوسرے اَوراد ووظائف پڑھ سکتا ہے۔ اور بغیر وضو کے قرآنِ کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں، بغیر ہاتھ لگائے قرآن کی تلاوت جائز ہے، اور دُوسرے اَذکار بھی جائز ہیں۔(۱)
- (۱) لَا تقرأ الحائض والجنب شیئًا من القرآن ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸)۔ أیضًا: المحدث إذا کان یقرأ القرآن بتقلیب الأوراق بقلم أو سكین لَا بأس بہ كذا فی الغرائب۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۱۷، الباب الرابع فی الصلاۃ والتسبیح وقراءۃ القرآن والذكر والدعاء)۔

