بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

ناپاکی کی حالت میں قرآنی دُعائیں پڑھنا اور تلاوت کرنا

سوال:۔

میری شادی کو دو سال ہوئے ہیں، مجھے شادی سے پہلے سے کچھ سورتیں، کچھ دُعائیں اور آیات وغیرہ پڑھنے کی عادت تھی۔ اب وہ ایسی عادت ہوگئی ہے کہ پاکی ناپاکی کا کچھ خیال نہیں رہتا، اور وہ زبان پر ہوتی ہیں۔ خیال آنے پر رُک جاتی ہوں، مگر پھر وہی۔ اس لئے آپ سے یہ بات پوچھ رہی ہوں کہ کسی گناہ کی مرتکب ہو رہی ہوں تو آگاہی ہوجائے۔

جواب:۔

ناپاکی کی حالت میں قرآنی دُعائیں تو جائز ہیں، مگر تلاوت جائز نہیں۔ اگر بھول کر پڑھ لیں تو کوئی گناہ نہیں، یاد آنے پر فوراً بند کردیں۔(۱)

  1. (۱) لَا تقرأ الحائض والجنب شیئًا من القرآن ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸)۔ أیضًا: عن ابن عمر رضی اللہ عنہ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لَا یقرأ الجنب ولَا الحائض شیئًا من القرآن۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۳۴۵، طبع بیروت)۔