بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

ناپاکی کی حالت میں ذِکر واَذکار کرنا

سوال:۔

کیا ہم ناپاکی کی حالت میں دُرود شریف یا کوئی دُعا دِل ہی دِل میں اَدا کرسکتے ہیں؟

جواب:۔

ناپاکی کی حالت میں قرآن مجید کی تلاوت ممنوع ہے، اس کے علاوہ تمام ذِکر واَذکار، اَوراد ووظائف اور دُعا واِستغفار جائز ہے، اگرچہ پاک ہونے کی حالت میں پڑھنا افضل ہے۔(۱)

  1. (۱) لَا تقرأ الحائض والجنب شیئًا من القرآن ۔۔۔ ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ولَا یكرہ قراءۃ القنوت۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸، الفصل الرابع فی أحکام الحیض والنفاس والْإستحاضۃ، كتاب الطھارۃ)۔