بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پاکی‌اور‌ناپاکی‌میں‌تلاوت،‌دُعا‌و‌اذکار

جنابت کی حالت میں دُرود شریف پڑھنا

سوال:۔

رات کو کبھی اِحتلام ہوجانے کی صورت میں اسی وقت اپنی شلوار کا وہ حصہ اور نیچے کا حصہ دھولیتا ہوں، اور واپس اپنے بستر پر لیٹ کر جب تک نیند نہیں آتی دوبارہ دُرود شریف پڑھنے لگتا ہوں، کیا صحیح ہے یا ایسا کرنے سے گناہگار ہوتا ہوں؟

جواب:۔

دُرود شریف پڑھنا جنابت کی حالت میں جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) یجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۸، طبع بلوچستان)۔