پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
غسل لازم ہونے پر کن چیزوں کا پڑھنا جائز ہے
سوال:۔
اگر غسل لازم ہو تو کیا تسبیح مثلاً: دُرود شریف، کلمہ طیبہ، اِستغفار وغیرہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:۔
اس حالت میں قرآنِ کریم کی تلاوت جائز نہیں، ذکر و دُعا، دُرود شریف وغیرہ سب جائز ہے۔(۱)
- (۱) ولَا بأس لحائض وجنب بقراءۃ أدعیۃ ومسھا وحملھا وذكر اللہ تعالٰی وتسبیح۔ (درمختار ج:۱ ص:۲۹۳)۔

