پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
ناپاکی کی حالت میں قرآنی آیات کا تعویذ استعمال کرنا
سوال:۔
ہم نے سنا ہے کہ آدمی اگر ناپاک ہو تو اس کو قرآنی آیات تعویذ بناکر نہیں پہننی چاہئیں، یہ بات دُرست ہے یا غلط؟
جواب:۔
جس کاغذ پر آیت لکھی ہو، ناپاکی کی حالت میں اس کو چھونا جائز نہیں، لیکن کپڑے وغیرہ میں لپٹا ہو تو چھونا جائز ہے، اس سے معلوم ہوا کہ ناپاکی کی حالت میں تعویذ پہننا جائز ہے، جبکہ وہ کاغذ میں لپٹا ہوا ہو۔(۱)
- (۱) (وقراءۃ القرآن) بقصدہ (ومسہ) ۔۔۔ إلّا بغلافہ المنفصل كما مر وكذا یمنع (حملہ) كلوح وورق فیہ آیۃ۔ (قولہ ومسہ) أی القرآن ولو فی لوح أو درھم أو حائط لٰـكن لَا یمنع إلّا من مس المكتوب۔ (الدر المختار مع الرد المحتار ج:۱ ص:۲۹۳)۔

