پاکیاورناپاکیمیںتلاوت،دُعاواذکار
ناپاکی اور بے وضو کی حالت میں قرآن شریف پڑھنا
سوال:۔
ناپاکی کی حالت میں یا بغیر وضو کے قرآن شریف کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر غسل کی ضرورت ہو تو نہ قرآن شریف کو ہاتھ لگانا جائز ہے اور نہ پڑھنا ہی جائز ہے، اور بغیر وضو کے ہاتھ لگانا جائز نہیں، البتہ پڑھنا جائز ہے۔(۱)
- (۱) وفی الجامع الصغیر جنب أخذ ۔۔۔ المصحف بغلافہٖ لَا بأس بہٖ ولَا تأخذھا بغیر صرۃ ولَا المصحف بغیر غلاف ولَا یقرأ القرآن ۔۔۔الخ۔ ولَا یكرہ للمحدث قراءۃ القرآن عن ظھر القلب ۔۔الخ (خلاصۃ الفتاویٰ ج:۱ ص: ۱۰۴)

