ناخنپالشکیبلا
بار بار وضو سے میک اَپ خراب ہو تو کیا کریں؟
سوال:۔
اپنے آپ کو فریش اور خوب صورت رکھنا ایک جائز اور فطری خواہش ہے، اس کے لئے میک اَپ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دستیاب ہے، اگر خواتین وضو بھی کرنا چاہیں اور میک اَپ بھی تو اس کے لئے کیا کریں؟ کیا بار بار وضو اور بار بار میک اَپ کریں، جبکہ میک اَپ کا سامان کافی مہنگا ہوتا ہے؟ اور جسے عام خواتین خرید نہیں سکتیں، جبکہ وقت بھی ضائع ہوگا؟
جواب:۔
تو میک اَپ کرنا ہی کیا ضروری ہے؟ اگر ایک خاتون اللہ کا حکم سمجھتے ہوئے نماز کی پابندی کرتی ہے، تو وضو سے تو چہرہ ویسے ہی روشن ہوجاتا ہے، میک اَپ کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے۔۔۔؟

