بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناخن‌پالش‌کی‌بلا

میک اَپ کی حالت میں نماز

سوال:۔

آج کل خواتین ملازمت یا دُوسری مصروفیات کی بنا پر وضو کرکے میک اَپ کرلیتی ہیں، اور اس وضو سے کئی نمازیں پڑھ لیتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اندر وضو محفوظ ہے، کیا اس طرح نماز ہوجاتی ہے؟

جواب:۔

ہاں دو مسئلے قابلِ غور ہیں۔ ایک یہ کہ میک اَپ کے لئے جو چیزیں اِستعمال کی جاتی ہیں، کیا وہ پاک بھی ہوتی ہیں کہ نہیں؟ اس کی تحقیق کرلینی چاہئے۔ دُوسرے یہ کہ وضو کرنے کے بعد اگر وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ میک اَپ کرنا ضروری ہوگا، ان چیزوں کو محض تکلف ہی سمجھا جاتا ہے۔