ناخنپالشکیبلا
وضو کرکے نیل پالش لگانا کیسا ہے؟
سوال:۔
یہ تو پکی بات ہے کہ نیل پالش کی حالت میں وضو یا نماز نہیں ہوتی، لیکن میری سہیلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عورت وضو کے بعد نیل پالش کو اِستعمال کرے تو اس کی نماز ہوجاتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس طرح نیل پالش کا اِستعمال کرنا دُرست ہے اور اس سے وضو اور نماز اَدا ہوجاتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
نیل پالش سے پہلے جو وضو کیا وہ تو صحیح ہے، لیکن بعد میں جب تک اس کو اُتارا نہ جائے وضو اور غسل نہیں ہوگا۔(۱)
- (۱) ولَا بدّ من زوال ما یمنع وصول الماء إلی الجسد، كطلاء الأظافر ونحوھا۔ (الفقہ الحنفی وأدلّتہ ج:۱ ص:۶۱ طبع بیروت)۔

